Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / پانچ ٹرین خدمات بحال

پانچ ٹرین خدمات بحال

حیدرآباد۔ 6 ڈسمبر (این ایس ایس) ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے 6 ڈسمبر سے پانچ ٹرین خدمات کو بحال کردیا ہے۔ ایس سی آر نے چینائی میں آئے سیلاب کے باعث ریل راستہ مسدود ہونے کے باعث ٹرین خدمات کو معطل کردیا تھا تاہم چینائی سنٹرل اور چینائی یگمور پر ٹرینوں کی آمدورفت کو بحال کردیا ہے۔ ایس سی آر کے بموجب ٹرین نمبر 17644 کاکیناڈا پورٹ تا چینائی یگمور سرکار ایکسپریس، ٹرین نمبر 17652 کاچی گوڑہ۔ چینائی یگمورا ایکسپریس، ٹرین نمبر 12760 حیدراباد ۔ چینائی سنٹرل چینائی ایکسپریس، ٹرین نمبر 12604 حیدرآباد۔ چینائی سنٹرل سوپر فاسٹ ایکسپریس، ٹرین نمبر 12711 وجئے واڑہ۔ چینائی سنٹرل پناکنی ایکسپریس کو بحال کردیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT