Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / پانچ ٹرین خدمات کے اوقات میں نظر ثانی

پانچ ٹرین خدمات کے اوقات میں نظر ثانی

حیدرآباد ۔ 4 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : ساوتھ سنٹرل ریلوے نے پانچ عدد ایکسپریس ٹرین خدمات میں نظر ثانی کا اعلان کیا ہے ۔ تفصیلات کے بموجب ٹرین نمبر 12715 ایچ ایس ناندیڑ امرتسر سکھند ایکسپریس پروگرام کے مطابق ناندیڑ سے 9 بجکر 30 منٹ کو روانہ ہونے والی تھی تاہم اب یہ ٹرین 5 جنوری کو 3 بجکر 30 منٹ کو روانہ ہوگی ۔ اسی طرح ٹرین نمبر 12296 پٹلی پرتا بنگلور سٹی سنگھامترا سوپر فاسٹ ایکسپریس جو کہ آج پاٹلی پترا سے 19 بجکر 45 منٹ کو روانہ ہونے والی تھی اس کے وقت میں نظر ثانی کی گئی اب یہ ٹرین کل 0-30 منٹ روانہ ہوگی جب کہ ٹرین نمبر 12615 چینائی سنٹرل دہلی سارائی روہیلہ گرانڈ ٹرنک ایکسپریس شیڈول کے مطابق آج 19 بجکر 15 منٹ کو چینائی سنٹرل سے روانہ ہونے والی تھی تاہم یہ ٹرین کل 14 بجے روانہ ہوگی ۔ ٹرین نمبر 12621 چینائی سنٹرل نئی دہلی تمل ناڈو ایکسپریس جو کہ چینائی سے 22 بجے نکلنے والی تھی تاہم اب یہ ٹرین دوسرے دن 6 بجکر 40 منٹ کو روانہ ہوئی ۔ اسی طرح ٹرین نمبر 22403 پڈوچری ۔ نئی دہلی ۔ وویکلی ایکسپریس پروگرام کے مطابق پڈوچری سے 9 بجکر 10 منٹ کو روانہ ہونے والی تھی تاہم اب دوسرے دن 7 بجے روانہ ہوگی ۔۔

سیول سرویسز کوچنگ ‘ امیدواروں کو اطلاع
حیدرآباد، 4؍جنوری (پریس نوٹ) : مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی ‘ سیول سرویسز کوچنگ اکیڈیمی میں 9  جنوری سے انٹرویو میں کامیاب منتخبہ امیدواروں کے لیے کوچنگ کلاسس کا آغازکیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ کوچنگ کلاسس میں داخلہ کے لیے 27  اور 28  دسمبر کو انٹرویو منعقد کیے گئے تھے جس کے نتائج یونیورسٹی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ ڈاکٹر پی ایس منور حسین، جوائنٹ ڈائرکٹر، اکیڈیمی کے بموجب انٹرویو میں شرکت کرنے والے امیدوار یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.ac.in  پر اپنا نتیجہ دیکھ سکتے ہیں۔ منتخبہ امیدواروں کو اُن کے دیے گئے ای میل پر اطلاع فراہم کی گئی ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT