Monday , June 25 2018
Home / ہندوستان / پانچ پہلوان سڑک حادثہ میں ہلاک

پانچ پہلوان سڑک حادثہ میں ہلاک

ممبئی ۔ 13 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مغربی مہاراشٹرا کے ضلع سانگلی میں آج صبح کی اولین ساعتوں میں ایک لکژری کار کو ٹریکٹر کی ٹکر کے سبب ہلاک ہونے والے چھ افراد میں پانچ پہلوان شامل ہیں جو مقامی مقابلے سے واپس ہورہے تھے ۔ پولیس نے کہا کہ اس حادثہ میں دیگر سات افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کاڈے گاؤں ، سانگلی روڈپر یہ حادثہ پیش آیا جب یہ پہلوان آؤنڈ گاؤں میں منعقدہ کشتیوں کے مقابلے میں حصہ لینے کے بعد واپس ہورہے تھے ۔ زخمیوں کو قریبی سرکاری دواخانہ میں شریک کردیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT