Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / پانچ کیاب اسوسی ایشنس کی جے اے سی کا قیام ، ایم سنیل صدر منتخب

پانچ کیاب اسوسی ایشنس کی جے اے سی کا قیام ، ایم سنیل صدر منتخب

حیدرآباد ۔ 27 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : پانچ کیاب اسوسی ایشنس کی جانب سے آج ایک جوائنٹ ایکشن کمیٹی قائم کی گئی ہے ۔ اور مسٹر ایم سنیل کو اس جے اے سی کا صدر منتخب کیا گیا ۔ ان پانچ اسوسی ایشنس میں تلنگانہ کیاب اسوسی ایشن ، تلنگانہ حیدرآباد کیاب اسوسی ایشن ، تلنگانہ کیاب ڈرائیورس اسوسی ایشن ، تلنگانہ اسٹیٹ کیاب ڈرائیورس یونین شامل ہیں ۔ بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے مخاطب کرتے ہوئے جے اے سی صدر ایم سنیل نے کہا کہ اولا اور اوبیر کمپنیوں کی وجہ کیاب ڈرائیورس کے لیے مسائل پیدا ہورہے ہیں ۔ انہوں نے ڈرائیورس سے کہا کہ وہ گاڑیاں خریدیں اور انہیں کیابس کے طور پر چلائیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT