Monday , December 18 2017
Home / جرائم و حادثات / پانچ کیلو سونے کے ساتھ دو مسافر گرفتار

پانچ کیلو سونے کے ساتھ دو مسافر گرفتار

شمس آباد ۔ 29 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد کسٹمس عہدیداروں نے دو مسافرین کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے پانچ کیلو سونا برآمد کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب آج صبح دوبئی سے ایک فلائیٹ شمس آباد ایرپورٹ پہنچی کسٹمس عہدیداروں کی چیکنگ میں دومسافرین کے لگیج سے پانچ کیلو سونا برآمد ہوا ۔ دونوں مسافرین کا تعلق حیدرآباد سے بتایا گیا ۔ کسٹمس عہدیداروں نے سونے کو ضبط کرلیا اور دونوں مسافرین کو حراست میں لے لیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT