Sunday , September 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / پانڈیا اور دھونی کی طوفانی اننگز رائیگاں

پانڈیا اور دھونی کی طوفانی اننگز رائیگاں

سنچورین۔22 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) منیش پانڈیا کے ناقابل تسخیر 79 رنز اور مہندر سنگھ دھونی کی ناٹ آوٹ 52 رنز کی بہترین نصف سنچریوں اور انکے درمیان 98 رنز کی طوفانی شراکت پر لیگ اسپنر یجویندر چہل پر پڑے چھکوں نے پانی پھیر دیا اورجنوبی افریقہ نے ہندستان کو دوسرے ٹوئنٹی 20 مقابلے میں شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابری کرلی۔ ہندستان نے چار وکٹ پر 188 رنز کا مضبوط اسکور بنایا لیکن چہل کی نہایت مہنگی بولنگ نے میچ ہندستان کے ہاتھوں سے نکال دیا۔ چہل نے چار اوور میں64 رنز دیئے جو ہندستان کی شکست کا سب سے بڑی وجہ بنی۔ چہل کے اننگز کے تین چھکوں سمیت23 رنز پڑے اور اسی اوورنے ہندستان کے لئے میچ ختم کردیا۔جنوبی افریقی کپتان جے پی ڈیومنی نے19 ویں اوور میں جے دیو کی متواتر دو چھکے مارکر جیت جنوبی افریقی کی جھولی میں ڈال دی۔ جنوبی افریقہ نے18.4 اوور میں چار وکٹ پر 189 رن بناکر ہندستان کی سریز جیتنے کی امیدوں کو توڑ دیا۔ ڈومنی نے محض 40گیندوں پر چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے64 رنز بنائے اوروہ ناٹ آؤٹ رہے ۔ ہینری کلاسین نے30 گیندوں میں تین چوکوں اور سات چھکوںکی مدد سے 69 رنز بنائے اور ہندستانی بولروں کے حوصلے پست کردیئے اور باقی کسر ڈومنی نے پوری کردی۔ رییزا ہنڈرکس نے26 اورفرحان بہردین نے16 رنز کا تعاون دیا۔ اس سے قبل پانڈیا اور دھونی نے پانچویں وکٹ کے لئے9.2 اوورس میں98 رنز کی ناقابل تسخیر ساجھے داری کی اور ہندسان کو چار وکٹ پر 90 رنز کی نازک حالت سے نکالا۔ پانڈیا اور دھونی کی جارحانہ بیٹنگ سے ہندستان کے آخری10 اووروں میں104 رنز بنے ۔ پانڈیا نے 48 گیندوں پر 79 رن بنائے جس میں چھ چوکے اور تین چھکے شامل تھے ۔ جبکہ دھونی نے 28 گیندوں پر 52 رن بنائے جس میں ان کے چار چوکے اور تین چھکے شامل تھے ۔ پانڈیا کا یہ ٹوئنٹی 20 میں اعظم ترین اسکور رہا۔ہندستان نے ٹاس ہارنے کے بعد خراب شروعات کی۔ اوپنرس روہت شرما ایک بار پھر ناکام رہے اور دوسرے اوور میں جونیئر ڈالا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے ۔ وہ اپنا کھاتہ بھی نہیں کھول پائے ۔ شکھر دھون اور سریش رینا نے دوسری وکٹ کے لئے44 رنز جوڑے لیکن ہندستان نے اس کے بعد ایک رن کے وقفہ سے شکھر اور شاندار فارم میں چل رہے کپتان ویراٹ کوہلی کے وکٹ گنوادیئے ۔ شکھر کا وکٹ گرنے کے بعد میدان میں کوہلی ڈالا کی گیند پر وکٹ کیپر کو اپنا کیچ تھما بیٹھے ۔ رائنا اور پانڈیا اسکور 90 تک لے گئے ۔رائنا کے آؤٹ ہونے کے بعد پانڈیا اور دھونی نے اننگز سنبھالیا اور آخری اور اوور میں18 رن بنائے جس سے ہندستان کا اسکور 188 تک پہنچا۔

TOPPOPULARRECENT