Wednesday , December 13 2017
Home / کھیل کی خبریں / پانڈیا حالات سے ہم آہنگی کے ماہر: ڈراویڈ

پانڈیا حالات سے ہم آہنگی کے ماہر: ڈراویڈ

اندور۔26 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)ہندوستانی ٹیم کے سابق کپتان اور اس وقت ہندستان اے ٹیم کے کوچ راہول ڈراویڈنے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایسے کھلاڑی ہیں جو صرف فطری کھیل ہی نہیں بلکہ ہر وکٹ کے مطابق کھیلنے کے اہل ہیں ۔ڈراویڈ نے امید ظاہر کی کہ ہندستان اے کے کھلاڑیوں کو بھی پانڈیا کی اس صلاحیت و خوبی کے مطابق مظاہرہ کرنا چاہئے۔ سابق کپتان گزشتہ سال آسٹریلیا کے دورے پر انڈیا اے ٹیم میں شامل پانڈیا کے کوچ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پانڈیا حالات کے مطابق کھیلتے ہوئے اپنے کیریر کو مستحکم کر رہے ہیں اور اس کا سہرا انہیں ہی جاتا ہے ۔ہندستان اے ٹیم کوچ نے کہاکہ ہاردک کے بارے میں بہترین مثال یہ ہے کہ وہ کسی بھی صورت حال میں کھیلنے کے لئے تیار رہتے ہیں۔ہم ہمیشہ فطری کھیل کے بارے میں بات کرتے ہیں، لیکن ہاردک حالات کے مطابق خود کو ڈھال لیتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT