Tuesday , July 17 2018
Home / کھیل کی خبریں / پانڈیا سری لنکا کے خلاف ٹسٹ سیریز سے خارج

پانڈیا سری لنکا کے خلاف ٹسٹ سیریز سے خارج

نئی دہلی۔11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان نے سری لنکا کے خلاف تین ٹسٹ میچوں کی سیریز کے ابتدائی دو میچوں کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے اور اسٹار آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا آرام کی غرض سے ٹیم سے دستبردار ہو گئے ہیں۔24 سالہ آل راؤنڈر زخموں سے صحت یابی کے بحالی کے عمل سے گزریں گے اسی وجہ سے انہیں جمعرات سے کولکتہ میں شروع ہونیوالی سیریز کے ابتدائی دو ٹسٹ میچوں کیلئے ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا۔بی سی سی آئی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پانڈیا پر پڑنے والے بوجھ کے سبب انہیں ممکنہ زخموں سے بچانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔گزشتہ سال کرئیر کا آغاز کرنے والے آل راؤنڈر بولنگ اور بیٹنگ میں یکساں مہارت کی بدولت جلد ہی ٹیم کے مستقل رکن بن گئے اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ہندوستان کے گزشتہ 33 میں سے 30 میچوں میں شرکت کی۔مستقبل کے سوپر اسٹار تصور کیے جانے والے پانڈیا نیوزی لینڈ کے خلاف فیصلہ کن ٹی20 میچ میں ہاتھ میں تکلیف کا شکار ہوئے تھے جہاں سیریز میں انہوں نے اپنی بولنگ اور جارحانہ بیٹنگ سے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا۔سیریز کے ابتدائی دو ٹسٹ میچوں کیلئے ہندوستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ویراٹ کوہلی(کپتان)، لوکیش راہول، مرلی وجے، شیکھر دھون، چتیشور پجارا، اجنکیا راہانے، روہت شرما، وردھیمان ساہا، روی چندرہ اشون، رویندرا جڈیجہ، کلدیپ یادو، محمد سمیع، امیش یادو، بھونیشور کمار اور ایشانت شرما۔

TOPPOPULARRECENT