Sunday , June 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / پانڈیا کے جوابی وار نے ہندوستان کو تباہی سے بچالیا

پانڈیا کے جوابی وار نے ہندوستان کو تباہی سے بچالیا

 

کیپ ٹاؤن۔ 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی آفریقہ کی پہلی اننگز 286 رنز کے جواب میں ہندوستانی ٹیم ایک موقع پر 92 رنز کے مجموعی اسکور پر اپنے 7 وکٹس گنوا کر بحرانی صورتِ حال سے دوچار تھی لیکن اس موقع پر آل راونڈر ہاردک پانڈیا نے میزبان بولروں پر جوابی وار کرتے ہوئے نہ صرف ٹیم کو بحرانی صورتِ حال سے باہر نکالا بلکہ دورہ کا پراعتماد آغاز کیا۔مرلی وجئے (1)، شکھر دھون (16)، چیٹیشور پجارا (26)، کپتان ویراٹ کوہلی (5)، روہت شرما (11)، روی چندرن اشون (12) اور وردھمان ساہا (0) کے بعد پانڈیا اور بھونیشور کمار کے درمیان ایک بہترین پارٹنرشپ بنی ۔ تادم ِ تحریر ہندوستانی ٹیم نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز اسکور کرلئے ہیں جس میں پانڈیا نے 68 گیندوں میں 3 چوکوں اور ایک چھکا پر مشتمل اننگز میں 81 رنز بنا لئے جبکہ کمار نے 65 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 4 چوکوں کی مدد سے 24 رنز اسکور کئے ہیں۔ جنوبی آفریقہ کیلئے ورنان فلینڈر نے 33 رنز کے عوض 3 اور ڈیل اسٹین نے 51 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

TOPPOPULARRECENT