Monday , December 11 2017
Home / کھیل کی خبریں / پانڈیا ہندوستان کے فتح گرآل راؤنڈر:چیپل

پانڈیا ہندوستان کے فتح گرآل راؤنڈر:چیپل

نئی دہلی۔16 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام )آسٹریلیا کے سابق کپتان ای ین چیپل نے ہردیک پانڈیا کی حالیہ شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کپل دیو کے بعد ہندوستان کی فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر کیلیے تلاش ختم ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ چیپل نے اپنے کالم میں لکھا ہے کہ کپل دیو کے بعد ہردیک پانڈیا ہی ایک ایسے کرکٹر ہندوستان کو ملے ہیں جن میں فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر کی حقیقی صلاحیتیں موجود ہیں، انھوں نے اپنی کارکردگی، صلاحیتوں کا واضح اظہاراور شائقین کی حمایت حاصل کی ہے اور ان کی وجہ سے ہی حالیہ ونڈے سیریز میں ہندوستان کو آسٹریلیا پر برتری حاصل رہی، یہی چیز ٹسٹ کرکٹ میں بھی ہندوستان کے لئے سبقت دلوانے والی شئے ثابت ہوسکتی ہے۔

 

Top Stories

TOPPOPULARRECENT