Tuesday , December 19 2017
Home / شہر کی خبریں / پانڈیچری یونیورسٹی میگزین پر امتناع کی مذمت

پانڈیچری یونیورسٹی میگزین پر امتناع کی مذمت

فرقہ پرست طاقتوں سے یونیورسٹی نشانہ ، سید ولی اللہ قادری کا ردعمل
حیدرآباد۔8اگست(سیاست نیوز) قومی صدر کل ہند اسٹوڈنٹ فیڈریشن سید ولی اللہ قادری نے پانڈیچری یونیورسٹی میگزین پر امتناع عائد کرنے کے اقدام کی شدت کے ساتھ مذمت کرتے ہوئے کہاکہ حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی‘ جے این یو‘ علیگڑھ ‘ چندی گڑھ یونیورسٹی کے بعد اب فرقہ پرست طاقتوں نے پانڈیچری یونیورسٹی کواپنا نشانہ بنایا ہے ۔ سید ولی اللہ قادری نے کہاکہ آزادی اظہار خیال کے تحت پانڈیچری یونیورسٹی کی نگرانی میں شائع ہونے والے مذکورہ میگزین کے تازہ شمارے میں فلسطینیوں کو مظلوم اور اسرائیل کو ظالم پیش کیا گیا ہے جو ایک کڑوا سچ ہے مگر فرقہ پرست طاقتوں کے حلق سے یہ کڑوا سچ نہیںاتر رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ آرایس ایس ‘ وی ایچ پی ‘ بی جے پی پھر ایک مرتبہ پانڈیچری یونیورسٹی کو عنوان بناکر ڈیموکرٹیک او رسکیولر طاقتوں کو اپنا نشانہ بنانے کی کوشش کررہی ہے ۔ سید ولی اللہ قادری نے بتایا کہ اے آئی ایس ایف ایچ سی یو اور جے این یو کی طرح پانڈیچری میں ڈیموکرٹیک اور سکیولر طاقتوں کے ساتھ کھلواڑ کو ہرگز برداشت نہیںکریگی ۔ سید ولی اللہ قادری نے پانڈیچری یونیورسٹی میگزین پر عائد امتناع کو برخواست کرنے اور پانڈیچری یونیورسٹی میں حالات کو بحال کرنے کا مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT