Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / پانڈے کے ڈی جی پی تقرر کو چیلنج، حکومت کل جواب دے گی

پانڈے کے ڈی جی پی تقرر کو چیلنج، حکومت کل جواب دے گی

احمد آباد۔8 جون (سیاست ڈاٹ کام )عشرت جہاں مقدمہ میں ملزم پی پی پانڈے کو ریاست گجرات کا انچارج ڈی جی پی مقرر کئے جانے کے خلاف مفاد عامہ کی درخواست دائر کی گئی ہے جس پر حکومت گجرات جمعہ کو ہائی کور ٹ میں جواب داخل کرے گی۔ ریاستی حکومت نے آج سابق سرکردہ عہدیدار جولیو ریبیرو کی دائر کردہ درخواست کے جواب میں ہائی کورٹ کو اس تعلق سے مطلع کیا۔ جولیو ریبیرو نے کہا ہے کہ پی پی پانڈے عشرت جہاں اور دیگر تین کے مبینہ فرضی انکائونٹر مقدمہ میں ملزم ہیں اور اس وقت وہ ضمانت پر ہیں۔ انہیں یہ عہدہ تفویض کئے جانے سے تحقیقات پر اثر پڑسکتا ہے اور وہ مقدمہ میں گواہوں پر بھی اثرانداز ہوسکتے ہیں۔ جولیو ریبیرو گجرات اور پنجاب کے ڈی جی پی رہ چکے ہیں اور اس وقت جبکہ ریاست باغیانہ سرگرمیوں سے دوچار تھی انہوں نے نمایاں خدمات انجام دی تھیں۔

یوپی کے حریف گروپس میں جھڑپ ، ایک ہلاک دو زخمی
غازی آباد ۔8 جون (سیاست ڈاٹ کام )سادھو رام کالونی کے ساکنوں کے دو گروپس میں جھڑپ کے دوران ایک شخص ہلاک اور دیگر دو زخمی ہوگئے۔ اے ایس پی اشیش سریواستو نے کہا کہ مقامی شہریوں کے دو گروپس جن کی قیادت مراری اور بٹو کررہے تھے۔ ایک دوسرے سے گرما گرم زبانی تکرار کے بعد خشت باری کررہے تھے۔

TOPPOPULARRECENT