Saturday , November 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / پانی بچاؤ جگتیال بچاؤ ریالی

پانی بچاؤ جگتیال بچاؤ ریالی

جگتیال۔/22مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آج یوم عالمی پانی بچاؤ دنیا بچاؤ کے موقع پر بلدیہ جگتیال کی جانب سے ایک شعور بیداری ریالی پانی بچاؤ جگتیال بچاؤ ریالی کا اہتمام کیا گیا ۔ اس موقع پر جوائنٹ کلکٹر جگتیال ڈاکٹر اے ناگیندر نے ہری جھنڈی دکھاکر بلدیہ سے ریالی کا آغاز کرتے ہوئے ریالی کو شہر کے مختلف اہم مقامات اولڈ بس اسٹانڈ سے تحصیل چوراستہ سے ٹاور سرکل سے نیو بس اسٹانڈ سے یاور روڈ سے گذاری گئی۔ اس ریالی میں چیرپرسن بلدیہ ٹی وجیہ لکشمی، کمشنر ماروتی پرساد، ڈی ای ایوب خان اور دیگر نے حصہ لیا۔ قبل ازیں جوائنٹ کلکٹر اور چیرپرسن ٹی وجیہ لکشمی، کمشنر نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پانی انسانی زندگی کا اہم حصہ ہے اس کا تحفظ ہر ایک کی ذمہ داری ہے۔

اوپن یونیورسٹی میں داخلے
سدی پیٹ۔/22مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عارفہ رخسانہ اردو اکیڈیمی کونسل اسٹڈی سنٹر نے صحافتی بیان میں بتایا کہ سدی پیٹ میں بغیر کسی رسمی تعلیم کے اردو میڈیم گریجویشن میں داخلے دیئے جارہے ہیں۔ تفصیلات کے بموجب ڈاکٹر امبیڈکر یونیورسٹی موقع گورنمنٹ ڈگری کالج سدی پیٹ میں ہر سال کی طرح اس سال بھی اہلیتی امتحانات 2017 میں تیزی سے جاری ہیں۔ تلگو، انگلش اور اردو میڈیم میں اعلیٰ تعلیم میں داخلے جاری ہیں۔ داخلہ کیلئے ابتدائی عمر 18سال، زیادہ عمر کی کوئی قید نہیں ہے۔ معہ دیرانہ امتحانی فیس جملہ 350روپئے مقرر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ داخلہ فارمس آن لائن کرنا ہوگا۔ واضح رہے کہ اس یونیورسٹی کی اہمیت دوسری یونیورسٹیوں کے مماثل ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 99663909280 سے ربط پیدا کریں۔

TOPPOPULARRECENT