Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / پانی پینے سے روکنے کیلئے برقی کا استعمال، بچے کی موت

پانی پینے سے روکنے کیلئے برقی کا استعمال، بچے کی موت

بیتول15مئی (سیاست ڈاٹ کام ) مدھیہ پردیش کے بیتول ضلع کے چچولی تھانہ علاقہ کے نصیرآباد میں فارم پر لگے پائپ سے پانی پینے سے روکنے کے لئے پائپ پر لگائے گئے کرنٹ کی زد میں آنے سے ایک بچے کی موت ہو گئی ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق نصیر آباد گاؤں میں اوجھا بستی کے پاس ہی آشیش مدریلے کا کھیت ہے ۔ جہاں ناگرموتھا کا تیل نکالنے کا پلانٹ لگا ہوا ہے ۔ پلانٹ میں پانی کی فراہمی کے لئے بڑی سی ٹنکی بنائی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ کھیت کی آبپاشی کے لئے پائپ بچھائے گئے ہیں۔پائپ لیکیج سے نکلنے والے پانی کا استعمال اوجھا بستی کے لوگ کرتے ہیں۔ گزشتہ کچھ دنوں سے لوگوں کو پینے کے لئے پانی دینے پر روک لگا دی گئی ہے ۔اس کے بعد بھی ارد گرد رہنے والے لوگ پانی لینے پہنچ جاتے ہیں۔ اس سے پریشان ہوکر فارم کے مالک اور کام کرنے والوں نے پائپ میں بجلی کا کرنٹ چھوڑ دیا۔ کل صبح اوجھا بستی میں رہنے والے پانچ سالہ رامجانے پینے کا پانی لینے کے لئے جیسے ہی پائپ کے پاس پہنچا، وہ کرنٹ کی زد میں آگیا۔ پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT