Sunday , November 19 2017
Home / ہندوستان / پانی کیلئے تشددکا اندیشہ لاتور میں دفعہ 144 نافذ

پانی کیلئے تشددکا اندیشہ لاتور میں دفعہ 144 نافذ

لاتور ۔ /20 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کے قحط سالی سے متاثرہ ضلع لاتور میں پانی کی قلت کے باعث تشدد کے اندیشوں کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کیا گیا ہے ۔ چنانچہ /31 مئی تک باؤلی ، کنویں ، ٹینکر بھرنے کے مقام اور اسٹوریج ٹینکس کے قریب 5 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر امتناع رہے گا ۔ لاتور میں صورتحال انتہائی دھماکو ہوچکی ہے اور آئندہ 40 تا 45 دن پینے کے پانی کا حصول بھی دشوار ہوگیا ہے ۔ عوام بطور احتجاج سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور وہ خالی گھڑوں کے ساتھ مظاہرہ کررہے ہیں۔ اپوزیشن نے اس صورتحال کیلئے فرنویس حکومت کو مورد الزام قرار دیا۔

TOPPOPULARRECENT