Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / پانی کی اجرائی کے مسئلہ پر تلنگانہ وآندھرا عہدیداروں میں بحث

پانی کی اجرائی کے مسئلہ پر تلنگانہ وآندھرا عہدیداروں میں بحث

ناگرجناساگر ۔ یکم مئی ( این ایس ایس ) ناگرجنا ساگر ڈیم پر آج تلنگانہ و آندھرا پردیش کے عہدیداروں کے مابین پانی کی اجرائی کے مسئلہ پر کشیدگی پیدا ہوگئی تھی ۔پیر کو تلنگانہ کے عہدیداروں نے آندھرا پردیش حکام کی جانب سے رائیٹ کنال سے پانی کی اجرائی روک دی تھی اور پہلے تلنگانہ کا حصہ جاری کرنے پر زور دیا تھا ۔ آندھرا کے حکام نے بحث کی کہ یہ پانی صرف پینے کیلئے جاری کیا جا رہا ہے تاہم تلنگانہ حکام اپنے مطالبہ پر اٹل تھے جس کی وجہ سے حکام کے مابین بحث ہوگئی ۔ تلنگانہ حکام کا کہنا تھا کہ مابقی پانی کو حیدرآباد میں پینے کا پانی سربراہ کرنے کیلئے منتقل کیا جائیگا جس پر آندھرا حکام نے اعتراض کیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT