Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / پانی کی قلت پر میونسپل ورکر کو گولی مار دی گئی

پانی کی قلت پر میونسپل ورکر کو گولی مار دی گئی

بیتول ( مدھیہ پردیش ) ۔ 8 ۔ جون : (سیاست ڈاٹ کام ) : آملہ ٹاون میں پانی کی شدید قلت پر بحث و تکرار کے بعد ایک شخص نے بلدی ملازم کو گولی مار دی ۔ زخمی ملازم کو مشنری ہاسپٹل پدھار میں شریک کروادیا گیا ہے جہاں پر ڈاکٹروں نے سرجری کر کے گولی نکال دی ۔ آملہ پولیس اسٹیشن کے انچارج مشرا لوک سریواستو نے بتایا کہ یہ واقعہ کل شب اس وقت پیش آیا جب پانی کی سربراہی آملہ ٹاون میں مسدود ہوگئی اور ایک شخص نے بحث و تکرار کے بعد میونسپل ادارہ کے نلکاری رمیش سپتکار کو گولی مار دی ۔ بعد ازاں پولیس نے حملہ آوار لاکھن کو حراست میں لے کر پستول ضبط کرلیا ۔ اس واقعہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے آملہ میونسپل کونسل کے ملازمین کام روک دیا جس کی وجہ سے آبرسانی درہم برہم ہوگئی ۔ دریں اثناء بیتول ضلع مستقر میں بھی پانی کی شدید قلت کے پیش نظر حکام نے پانی کے استعمال پر 11 جون تک تحدیدات عائد کردی ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT