Thursday , November 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / پانی کے ایک ایک خطرہ کی حفاظت ضروری

پانی کے ایک ایک خطرہ کی حفاظت ضروری

میدک ۔ 24 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) میدک ٹاون کے بلدی حلقہ نمبر 16 میں پانی کی شدت قلت کی وجہ منتخب بلدی کونسلر محترمہ اے چندراکلا اپنی ذمہ داری حرکیاتی انداز میں انجام دے رہی ہیں ۔ محترمہ چندرا کلا ٹی آر ایس کی منتخبہ کونسلر میں وہ مقامی ایم ایل اے ، ریاستی ڈپٹی اسپیکر اور صدرنشین بلدیہ مسٹر اے ملکارجن گوڑ کے تعاون سے اپنے وارڈ میں نظام صفائی کے علاوہ واٹر ٹینکر کے ذریعہ پانی کی سربراہی عمل میں لارہی ہیں ۔ انہوں نے قبل ازیں اپنے وارڈ کی گلی کوچوں میں کئی مقامات پر سی سی ورکس کی انجام دہی عمل میں لائی اور سائیڈ ڈرینس کی تعمیری کام بھی انجام دیئے ۔ چندرا کلا کی راست نگرانی میں مسجد ولی شاہ کے عقبی علاقہ کی عوام کو پانی کی سربراہی کیلئے کڑی دھوپ میں ٹھہرکر بورویلس کی تنصیب کا مشاہدہ کررہی تھیں ۔ اس دوران انہوں نے سیاست نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو چاہئے کہ پانی کے ایک ایک خطرہ کی حفاظت کریں ۔ بے تحاشہ پانی کے استعمال کرنے پر آئندہ آنیو الے مہینوں میں شدید مشکلات پیش آسکتی ہیں اس لئے انہوں نے عوام سے پانی کو بیکار ضائع نہ کرنے کی اپیل کی ۔ علاوہ ازیں سوچھ میدک کے تحت وارڈ 16 میں گھر گھر پر صبح کی اولین ساعتوں میں کچرا حاصل کیا جارہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT