Monday , December 11 2017
Home / جرائم و حادثات / پانی کے بجائے ایسیڈ پینے والے دو افراد کی موت

پانی کے بجائے ایسیڈ پینے والے دو افراد کی موت

حیدرآباد۔/27اکٹوبر، ( سیاست نیوز) حیدرآباد اور سائبر آباد میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں اتفاقی طور پر پانی سمجھ کر ایسیڈ پی لینے سے دو افراد فوت ہوگئے۔ پہلے واقعہ میں55 سالہ محمد افضل ساکن چلکل گوڑہ جو پیشہ سے خانگی سیکورٹی گارڈ نے آج ایسیڈ کو پانی سمجھ کر پی لیا جس کے نتیجہ میں اس کی طبیعت بگڑ گئی اور گاندھی ہاسپٹل منتقل کرنے پر اسے مردہ قرار دیا گیا۔ چلکل گوڑہ پولیس نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو بعد پوسٹ مارٹم ورثاء کے حوالے کردیا۔ اسی قسم کے ایک اور واقعہ میں علاقہ دنڈیگل کی ویرپا بستی میں42 سالہ ای رگھو نامی شخص نے 21 اکٹوبر کو ایسیڈ کو پانی سمجھ کر پی لیا تھا اور اسے گاندھی ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا اور دوران علاج وہ فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT