Monday , October 15 2018
Home / ہندوستان / پاٹیدار مذہبی قائد کے بیٹے کی کانگریس کے حق میں مہم

پاٹیدار مذہبی قائد کے بیٹے کی کانگریس کے حق میں مہم

راجکوٹ، 8 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) گجرات میں پاٹیدار کمیونٹی کے دو سب سے بڑے مذہبی اداروں میں سے ایک کھوڈل دھام ٹرسٹ کے چیئرمین نریش پٹیل کے بیٹے شوراج پٹیل نے کھلے عام ایک کانگریسی امیدوار کے لئے مہم چلانے اور یہ بیان دینے کہ وہ اس مرتبہ تبدیلی چاہتے ہیں، کل ہونے والے پہلے مرحلے کے اسمبلی انتخابات سے قبل اچھا خاصا تنازعہ پیدا ہوگیا ہے ۔ پاٹیدار کمیونٹی میں تقریبا 60 فیصد حصہ رکھنے والی لیکوا برادری (باقی 40 فیصد کڑوا) کی اس ادارے کو اپنی طرف راغب کرنے کے لئے برسراقتدار بی جے پی اور اس کی مخالفت کررہی کڑوا برادری کے پاس لیٖڈر اور ہاردک پٹیل دونوں زورآزمائی کررہے ہیں۔ ادارے کے سربراہ نریش پٹیل نے کل بی جے پی کے ریاستی صدر جیتو واگھوانی سے ملاقات بھی کی تھی۔ قبل ازیں انہوں نے ہاردک پٹیل سے بھی ملاقات کی تھی لیکن ادارے نے دعوی کیا ہے کہ یہ ایک منصفانہ ادارہ ہے اور اس کا کسی خاص پارٹی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔ مسٹر پٹیل کے بیٹے شیوراج نے راجکوٹ کی جنوبی سیٹ پر بی جے پی کے امیدوار اور سابق وزیر گووند پٹیل کے خلاف کانگریس کے امیدوار دنیش چووٹیا کے حق میں مہم چلانے کے بعد آج صحافیوں سے کہا کہ انہوں نے ذاتی تعلقات کی بناء پر ایسا کیا۔

TOPPOPULARRECENT