Tuesday , June 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / پاپا گاری شنکر گوڈ ضلع گوڈ سنگم سکریٹری مقرر

پاپا گاری شنکر گوڈ ضلع گوڈ سنگم سکریٹری مقرر

گمبھی راؤ پیٹ ۔ 2 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پاپا گاری شنکر گوڑ کو تلنگانہ گوڑ سنگم کا ضلع سکریٹری مقرر کیا گیا ۔ جس کے احکامات آج ناگولہ ست نارائن گوڑ ضلعی صدر کریم نگر نے جاری کئے ۔ پاپا گاری شنکر گوڑ کا تعلق ضلع کریم نگر کے گمبھی راؤ پیٹ سے ہے ۔ جن کا شمار کانگریس و گوڑ طبقہ میں سینئر قائدین میں ہوتا ہے ۔ شنکر گوڑ نے اپنے اس باوقار ع

گمبھی راؤ پیٹ ۔ 2 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پاپا گاری شنکر گوڑ کو تلنگانہ گوڑ سنگم کا ضلع سکریٹری مقرر کیا گیا ۔ جس کے احکامات آج ناگولہ ست نارائن گوڑ ضلعی صدر کریم نگر نے جاری کئے ۔ پاپا گاری شنکر گوڑ کا تعلق ضلع کریم نگر کے گمبھی راؤ پیٹ سے ہے ۔ جن کا شمار کانگریس و گوڑ طبقہ میں سینئر قائدین میں ہوتا ہے ۔ شنکر گوڑ نے اپنے اس باوقار عہدے پر فائز کئے جانے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے گوڑ طبقہ کو درپیش مسائل کی یکسوئی کیلئے جدوجہد کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور اپنے اس عہدے پر فائز ہونے میں تعاون کرنے والے گوڑ سنگم کے قائدین جن میں ناگولہ ست نارائن گوڑ ، نگاپوری یلاگوڑ ، پی لکشمن گوڑ سے اظہار تشکر کیا ۔ پاپا گاری شنکر گوڑ کو ضلع گوڑ سنگم کریم نگر کا سکریٹری بنائے جانے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے گمبھی راؤ پیٹ کے سیاسی ، سماجی قائدین جن میں پاپا گاری وینکٹ سوامی گوڑ ، اے سوامی ، محمد حامد علی ، سرینواس ، نرسیا وغیرہ نے انہیں مبارکباد پیش کی ۔

TOPPOPULARRECENT