Saturday , June 23 2018
Home / دنیا / پاپوانیوگنی زلزلہ: مہلوکین کی تعداد 125 ہوگئی

پاپوانیوگنی زلزلہ: مہلوکین کی تعداد 125 ہوگئی

سڈنی ۔ 14 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) پاپوانیوگنی میں گزشتہ ماہ جو خطرناک زلزلہ آیا تھا اُس میں مہلوکین کی تعداد 125 ہوگئی ہے ۔ پولیس نے آج یہ بات بتائی اور یہ اندیشہ بھی ظاہر کیاکہ بیماری کی وباء پھوٹ پڑنے پر مہلوکین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوبھی ہوسکتا ہے۔ یاد رہے کہ 26 فبروری کو ملک کے کوہستانی علاقہ میں 7.5 شدت کازلزلہ آیا تھا جس میں سینکڑوں مکانات تباہ ہوگئے تھے اور زمین کھسکنے کے واقعات کے بعد متعدد مواضعات تک رسائی بھی مشکل ہوگئی تھی ۔ پولیس نے مہلوکین کی مجموعی تعداد 125 ہونے کی توثیق کی جبکہ گزشتہ ہفتہ یہی تعداد 100 بتائی گئی تھی ۔ پاپوانیوگنی میں زلزلہ آنا معمول کی بات ہے کیونکہ یہ ’’پیسیفیک رِنگ آف فائر‘‘ پر واقع ہے جو زلزلہ رونما ہونے والے کیلئے ایک انتہائی نازک مقام تصور کیا جاتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT