Saturday , April 21 2018
Home / دنیا / پاپوانیوگنی میں ایک اور زلزلہ، کوئی نقصان نہیں

پاپوانیوگنی میں ایک اور زلزلہ، کوئی نقصان نہیں

ویلنگٹن ۔ 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پیسیفک جزائری ملک پاپوانیوگنی میں آج ایک اور زلزلہ کا جھٹکا محسوس کیا گیا۔ ریختر پیما پر جس کی شدت 6.6 نوٹ کی گئی۔ یو ایس جیولوجیکل سروے کے مطابق آج آئے زلزلہ میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے جو زمین سے 40 کیلو میٹر کی گہرائی میں رونما ہوا اور ایسے زلزلوں میں جانی اور مالی نقصان بہت کم ہوتا ہے۔ یاد رہیکہ 26 فروری کو 7.5 شدت کے زلزلے میں 125 افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔ پاپوانیوگنی کی آبادی 70 لاکھ نفوس پر مشتمل ہے جو انڈونیشیاء کے مشرق میں واقع ہے چونکہ یہ ملک پیسیفک کے ’’رنگ آف فائر‘‘ میں واقع ہے لہٰذا جہاں اکثر و بیشتر زلزلے رونما ہوتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT