Sunday , July 22 2018
Home / دنیا / پاپوا میں جھڑپوں کے دوران ایک انڈونیشیائی فوجی ہلاک

پاپوا میں جھڑپوں کے دوران ایک انڈونیشیائی فوجی ہلاک

جکارتہ ۔ 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیائی فوج کے مطابق سیکوریٹی فورسیس اور پاپون کے جنگجوؤں کے درمیان امریکہ کی ملکیت والی تانبہ کی کان جو ملک کے مشرقی علاقہ میں واقع ہے، کے قریب ہوئی جھڑپوں میں ایک فوجی ہلاک ہوگیا۔ فوج کے ترجمان کرنل محمد عیدی نے بتایاکہ متوفی فوجی کے سر پر گولی ماری گئی تھی جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ فوج اور پولیس کی مشترکہ فورسیس ایک مسلح علحدگی پسند گروپ کی تلاش میں ہے۔ عیدی نے البتہ اس بیان کی تردید کی جو نیشنل لبریشن آرمی آف ویسٹ پاپوا کی جانب سے جاری کیا گیا تھا جس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ جھڑپوں میں انڈونیشیاء کے متعدد فوجی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ایک 10 سالہ لڑکا بھی انڈونیشیاء کی جانب سے کئے گئے حملہ اور آتشزنی میں ہلاک ہوا جبکہ لبریشن آرمی کا کہنا ہیکہ اس کا ایک جنگجو ہلاک ہوا ہے۔

TOPPOPULARRECENT