Monday , July 23 2018
Home / دنیا / پاپوا نیوگنی میں جیل سے فرار ہونے والے قیدیوں پر فائرنگ، چار ہلاک

پاپوا نیوگنی میں جیل سے فرار ہونے والے قیدیوں پر فائرنگ، چار ہلاک

سڈنی ۔ 9 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پاپوانیوگنی کی ایک جیل توڑ کر فرار ہونے والے قیدیوں پر کی گئی فائرنگ میں چار قیدی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق 9 قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز کسی نے مبینہ طور پر ایک چاقو بوئیمو جیل کے اندر پہنچا دیا تھا کیونکہ وہ وقت قیدیوں سے ان کے رشتہ داروں اور دوستوں سے ملاقات کا وقت تھا۔ قیدیوں نے ایک گارڈ کو چاقو گھونپ دیا اور جیل کی دیوار عبور کرکے دوسری طرف کود گئے۔ یاد رہیکہ گذشتہ سال مئی میں بھی اسی جیل میں قیدیوں نے فرار ہونے کی کوشش کی تھی اور پولیس فائرنگ میں 17 قیدی ہلاک ہوگئے تھے۔ اس وقت 57 قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ اب تک یہ معلوم نہیں ہوا ہیکہ جو قیدی فرار ہوئے ہیں انہیں کس جرم کی وجہ سے سزائے قید دی گئی تھی۔ یہاں اس بات کا تذکرہ دلچسپ ہوگا کہ پاپوا نیوگنی میں جرائم اور لاقانونیت عام ہے اور جیلوں کا بھی یہ حال ہیکہ وہاں گنجائش سے زیادہ قیدیوں کو رکھا جاتا ہے جہاں حفظانِ صحت کا فقدان ہوتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT