Monday , June 18 2018
Home / دنیا / پاپوا نیو گنی زلزلہ :ہلاکتوں کی تعداد 100 سے زائد

پاپوا نیو گنی زلزلہ :ہلاکتوں کی تعداد 100 سے زائد

ملبورن، 8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بحر اوقیانوس میں واقع ملک پاپوا نیو گنی (پی این جی) کے دور پہاڑی علاقے میں گزشتہ ہفتے آئے زلزلہ میں مہلوکین کی تعداد زائد از 100 ہوگئی ہے ۔ پی این جی کے وزیر اعظم پیٹر او نیل نے چہارشنبہ کو آئے 6.7 شدت والے زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔مسٹر او نیل نے ہیلاصوبے کے دارالحکومت ‘تاری’ میں کہا کہ زلزلہ کی وجہ سے ہونے والے نقصان اور تباہی پر قابو پانے میں کئی سال لگ جائیں گے ۔ملک میں 26 فروری کو آئے 7.5 شدت کے زلزلہ کے بعد سڑکیں مسدود ہونے اور بجلی کی سپلائی متاثر ہونے کی وجہ سے بچاؤ کاری عملہ متاثرہ علاقوں میں نہیں پہنچ پا رہا ہیں جس سے امدادی کام انتہائی سست رفتاری سے چل رہا ہے ۔آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے زلزلہ سے متاثر دوردراز علاقوں میں لوگوں کو امدادی سامان پہنچانے کے لیے اور زیادہ ہیلی کاپٹروں اور ہوائی جہازوں کو بھیجا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT