Friday , November 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی جانب سے لون اسکالرشپ جاری

پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی جانب سے لون اسکالرشپ جاری

نظام آباد۔4نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)پاپولر فرنٹ آف انڈیا عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرتا ہے بالخصوص مسلمان دیگر اقلیتوں دلتوں پسماندہ طبقات اور دیگر پچھڑے طبقات اور سب کیلئے مساوی حقوق والے نئے ہندوستان کی تعمیر کیلئے ہم کام کررہے ہیں اس مقصد کا حصول ان طبقات کے تعلیمی ، معاشی وسماجی تقویت کے ذریعہ ممکن ہے ۔ پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی جانب سے سالانہ دیئے جانے والی لون اسکالرشپ 2015-16سال کیلئے دی جارہی ہے اور قومی سطح پر دینے کا اعلان کیاہے جو طلبہ نظام آباد میں آن لائن درخواستیں دیئے ہیں کنگس پیالیس فنکشن ہال میں انٹرویولیاگیا اس میں پاپولر فرنٹ کے ریاستی صدر ایم اے احد ، جنرل سکریٹری سید معین الدین، نظام آباد انچارج ایم اے زکریا انور طلبہ کے انٹرویو لئے ہیں اور ریاستی صدر نے یہ کہاکہ ہم تعلیم کو فروغ دیتے ہوئے اسکول چلو مہم کے ذریعہ ہزاروں طلباء و طالبات کو تعلیمی امداد فراہم کرتے ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے مقامی انچارج ایم اے زکریا سے فون نمبر998904105سے ربط پیدا کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT