Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / پاڑدی واڑہ پرانا پل میں کارڈن سرچ آپریشن

پاڑدی واڑہ پرانا پل میں کارڈن سرچ آپریشن

میوہ فروش افراد کے احتجاج سے ہلکی کشیدگی
حیدرآباد /4 مئی ( سیاست نیوز ) ساؤتھ زون پولیس کی جانب سے پرانا پل پاڑدی واڑہ میں کئے گئے کارڈن سرچ آپریشن کے دوران آج اس وقت ہلکی سی کشیدگی پھیل گئی جب مقامی میوہ فروش افراد نے پولیس کی اس کارروائی کے خلاف احتجاج کیا ۔ ساؤتھ زون پولیس کے 350 عملے پر مشتمل ٹیموں نے پرانا پل پاڑدی واڑہ میں آج شام چار بجے اچانک کارڈن سرچ آپریشن شروع کرتے ہوئے کئی آم کے گوداموں پر دھاوے کئے جہاں پر کاربائیڈ اور دیگر کمیکل کی مدد سے آم کو پکایا جارہا تھا ۔ پولیس نے اس کارروائی میں 6 گوداموں پر دھاوا کیا اور وہاں سے بھاری مقدار میں کیمیکلس برآمد کرلئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈپٹی کمشنر پولیس ساؤتھ زون مسٹر وی ستیہ نارائنا کی نگرانی میں پولیس نے یہ کارروائی شروع کی تھی جس کے دوران 23 موٹر سائیکلس جن کے دستاویزات موجود نہیں تھے کو ضبط کرلیا اور 12 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔ پولیس نے غیر قانونی طور پر شراب فروخت کرنے والے ایک شخص کو بھی گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے بھاری مقدار میں شراب برآمد کرلی۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس چارمینار کے ا شوک چکرورتی نے بتایا کہ کمیکلس کے ذریعہ آم کو پکانے میں ملوث افراد کے خلاف تین مقدمات درج کئے گئے ہیں اور ان کے قبضہ سے کمیکلس بھی برآمد کئے گئے ہیں جنہیں فورنسک لیابریٹری کو بھیجا جارہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT