Thursday , November 23 2017
Home / پاکستان / پاکستان، افغانستان میں امن و استحکام کا خواہاں

پاکستان، افغانستان میں امن و استحکام کا خواہاں

دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہوں کی فراہمی کیخلاف ٹرمپ کی دھمکی پر محتاط ردعمل

اسلام آباد ۔ 22 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہوں کی فراہمی کے خلاف پاکستان کو امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے آج دی گئی سخت دھمکی کے چند گھنٹوں بعد اسلام آباد نے دہشت گردی کے مکمل خاتمہ کا عہد کیا اور کہا کہ وہ افغانستان میں امن کا خواہاں ہے۔ دفتر خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا کہ امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے وزیرخارجہ خواجہ آصف سے آج دوپہر ملاقات کی اور افغانستان اور جنوبی ایشیاء پر امریکی پالیسی سے متعلق صدر ٹرمپ کے تازہ ترین بیان سے انہیں واقف کروایا۔ دفترخارجہ نے محتاط الفاظ پر مبنی بیان میں کہا کہ ’’وزیرخارجہ نے افغانستان میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا ہے‘‘۔ وزیرخارجہ خواجہ آصف نے دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں پاکستان کی قربانیوں کو اجاگر کرتے ہوئے دہشت گردی کی لعنت کے مکمل خاتمہ کیلئے بین الاقوامی برادری کے ساتھ جدوجہد جاری رکھنے پاکستان کی خواہش کا تذکرہ کیا۔ ٹرمپ نے پاکستان پر نیراج و تبحاہی کے ایجنٹوں کو اپنی سرزمین پر محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرنے کا الزام لگاتے ہوئے سخت کارروائی کی دھمکی دی تھی۔

TOPPOPULARRECENT