Friday , November 24 2017
Home / پاکستان / پاکستان، ہندوستان سے نتیجہ خیز بات چیت کا خواہاں: سرتاج عزیز

پاکستان، ہندوستان سے نتیجہ خیز بات چیت کا خواہاں: سرتاج عزیز

اسلام آباد ۔ 7 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور پاکستان کے درمیان قومی سلامتی مشیروں (این ایس اے) سطح پر اپنی نوعیت کے اولین مذاکرات سے قبل پاکستان نے آج کہا کہ وہ ہندوستان کے ساتھ مسئلہ کشمیر کے بشمول باہمی مفادات کے تمام مسائل پر غیرمشروط اور نتیجہ خیز مذاکرات کا خواہشمند ہے۔ امورخارجہ اور قومی سلامتی کے مشیر سرتاج عزیز نے کہا کہ ’’پاکستان، کشمیر کے اساسی مسئلہ کے بشمول باہمی مفاد کے تمام مسائل پر ہندوستان کے غیرمشروط اور نتیجہ خیز بات چیت چاہتا ہے‘‘۔ سرتاج عزیز ملائیشیاء کے دارالحکومت کوالالمپور میں جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی علاقائی تنظیم ’’آسیان‘‘ کے 22 ویں وزارتی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ دفترخارجہ کے ایک بیان کے مطابق انہوں (سرتاج عزیز) نے زور دے کر کہا کہ پاکستان اپنے تمام پڑوسی ملکوں کے ساتھ بہتر تعلقات کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتہاء پسندی اور دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی لعنت کے سبب 9/11 کے بعد پاکستان بری طرح متاثر ہوا ہے لیکن موجودہ حکومت ہر قسم کی دہشت گردی کو کچلنے کیلئے فوجی کارروائی شروع کی ہے۔ پاکستانی فوج اس ملک میں دہشت گردی کے ٹھکانوں کو کامیابی کے ساتھ ختم کررہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT