Wednesday , October 24 2018
Home / پاکستان / پاکستان، ہندوستان کیساتھ امن کا خواہاں، اسحاق ڈار کا بیان

پاکستان، ہندوستان کیساتھ امن کا خواہاں، اسحاق ڈار کا بیان

اسلام آباد ، 13 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان، ہندوستان کے ساتھ پرامن روابط چاہتا ہے لیکن اگر وہ جنگ مسلط کرنے کی کوشش کرے تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا، وزیرفینانس اسحاق ڈار نے یہ بات کہی۔ اخبار ڈان کی اطلاع کے مطابق اسحاق نے یہ ریمارکس کل واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کئے، جہاں وہ امریکی قانون سازوں اور بین الاقوامی مالیاتی اد

اسلام آباد ، 13 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان، ہندوستان کے ساتھ پرامن روابط چاہتا ہے لیکن اگر وہ جنگ مسلط کرنے کی کوشش کرے تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا، وزیرفینانس اسحاق ڈار نے یہ بات کہی۔ اخبار ڈان کی اطلاع کے مطابق اسحاق نے یہ ریمارکس کل واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کئے، جہاں وہ امریکی قانون سازوں اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ارکان کے ساتھ مختلف اسٹریٹجک اور معاشی مسائل پر تبادلہ خیال کیلئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ علاقہ کی ترقی کیلئے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینا لازمی ہے۔ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان این او سی اور بین الاقوامی سرحد پر یکم ؍ اکٹوبر سے مورٹار اور بندوق کی بھاری فائرنگ دیکھنے میں آئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT