Tuesday , November 21 2017
Home / پاکستان / پاکستان، ہندوستان کیساتھ رواداری کا خواہاں : ممنون حسین

پاکستان، ہندوستان کیساتھ رواداری کا خواہاں : ممنون حسین

اسلام آباد ۔ 14 اگست (سیاست ڈاٹ کام) صدر پاکستان ممنون حسین نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ راوداری کا خواہاں ہے۔ آج زمانہ اتنی ترقی کرچکا ہے لیکن اس کے باوجود ایک ملک کے دوسرے ملک کے ساتھ خوشگوار تعلقات سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ خصوصی طور پر پڑوسی ممالک کو اسی لئے ہمسایہ ممالک بھی کہا جاتا ہے جو ہمارے سائے کی طرح ہمارے سکھ دکھ میں ہمارے ساتھ رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان بھی اسی زمرے میں آتا ہے لیکن پاکستان کی سلامتی کو اگر خطرہ لاحق ہوا تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ ملک کے 69 ویں یوم آزادی کی تقریب میں فوجی عہدیداروں اور معزز شہریوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے پڑوسی ممالک بشمول ہندوستان کے ساتھ رواداری برقرار رکھنا چاہتا ہے۔ جیو اور جینے دو کی پالیسی بہترین پالیسی ہے لیکن اگر ملک کی مطلق العنانی کو خطرہ لاحق ہوا تو پاکستان خاموش تماشائی نہیں بنے گا۔ ان کا اشارہ ایل او سی پر حالیہ فائرنگ کے واقعہ کی جانب تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اب انتہائی جرأتمندانہ اور مؤثر خارجہ پالیسی بنائی ہے جس کی وجہ سے بین الاقوامی برادری میں بھی اس کی (پاکستان) قدر و منزلت میں اضافہ ہوا ہے۔

TOPPOPULARRECENT