Monday , September 24 2018
Home / عرب دنیا / پاکستان:چرچ حملے کے بعد ہائی الرٹ

پاکستان:چرچ حملے کے بعد ہائی الرٹ

اسلام آباد 18 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی شہر کوئٹہ میں کل ایک چرچ پر ہلاکت خیز دہشت گردانہ حملے کے بعد ملک بھر میں سیکورٹی فورس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے ۔ یہ اطلاع حکام نے دی ہے ۔دہشت گردانہ حملے میں 9 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔بلوچستان کی راجدھانی کوئٹہ میں اس خودکش دہشت گردانہ حملے میں 60 لوگ زخمی بھی ہوئے ۔ چرچ میں دعائیہ تقریب چل رہی تھی۔ پاکستان کے کسی چرچ پر ہونے والا یہ پہلا ایسا دہشت گردانہ حملہ تھا جس کی ذمہ داری دہشت گرد گروپ داعش نے قبول کی ہے ۔پاکستان بہر حال ملک میں دہشت گرد گروپ داعش کی موجودگی کو تسلیم نہیں کرتا ۔روزنامہ ڈان نے بلوچستان پولیس کے حوالے سے خبر دی ہے کہ سکیورٹی فورسز ان عناصر کو تلاش کر رہی ہیں جنہوں نے اس حملے کی منصوبہ بندی کی۔اخبار کے مطابق جس وقت چرچ پر خودکش جیکٹیں پہن کر دو مسلح افراد نے حملہ کیا ، اُس وقت تقریباً400 عیسائی چرچ میں اتوار کے روز ہونے والی عبادت میں شریک تھے ۔ پولیس نے حملہ آوروں کو روکنے کی کوشش میں گو لیاں چلائیں اور دوطرفہ فائرنگ میں ایک حملہ آور ہلاک بھی ہو گیا لیکن اس کا دوسرا مسلح ساتھی چرچ کے اندر داخل ہونے میں کامیاب رہا جس نے عبادت کرنے والوں پر فائرنگ کے بعد خود کو بھی دھماکے سے اڑا دیا۔

TOPPOPULARRECENT