Wednesday , December 12 2018

پاکستان:گستاخانہ پروگرام پر میڈیا کی شخصیت کو سزا

اسلام آباد ۔ 25 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جیو ٹی وی کے مالک کے ساتھ اداکارہ وینا ملک اور ان کے شوہر کو ایک گستاخانہ پروگرام کی مبینہ ٹیلی کاسٹ کی پاداش میں انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے 26 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔جیو اور جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمن کو جیو ٹیلی ویژن کی جانب سے ماہ مئی میں رسول صلعم کی شان میں گستاخی والا پروگرام نشر کرنے کی اجازت کا ملزم قرار دیا گیا ہے،جبکہ چیانل پر وینا کی بشیر کے ساتھ فرضی شادی کا اہتمام کرتے ہوئے مذہبی گیت گایا گیا۔

TOPPOPULARRECENT