Friday , November 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستانیوں کی بی پی ایل میں شرکت ویمن ٹور سے مشروط

پاکستانیوں کی بی پی ایل میں شرکت ویمن ٹور سے مشروط

کراچی ، 15 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ حکام بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ساتھ انتظار کرو اور دیکھو والی پالیسی پر عمل پیرا ہیں جیسا کہ وہ اپنے کھلاڑیوں کو بنگلہ دیش پریمیر لیگ (بی پی ایل) میں کھیلنے کی اجازت اسی صورت میں دیں گے بشرطیکہ بی سی بی اپنی خواتین کی ٹیم کو پاکستان کے طئے شدہ دورے پر بھیجے۔ پی سی بی کے معتبر ذرائع نے نیوز ایجنسی ’پی ٹی آئی‘ کو بتایا کہ بورڈ نے ابھی کوئی پالیسی فیصلہ نہیں کیا ہے کہ آیا اپنے کھلاڑیوں کو بی پی ایل میں ٹیموں کے ساتھ معاہدہ پر دستخط کی اجازت دی جائے یا نہیں۔ بورڈ پہلے یہ دیکھناچاہتا ہے کہ آیا بنگلہ دیش بورڈ اپنی نیشنل ویمنس ٹیم کو اس ماہ کے اواخر یا اکٹوبر میں پاکستان کو بھیجتا ہے ؟بی سی بی کا اعلیٰ سطح کا سکیورٹی وفد حال میں کراچی اور لاہور کا دورہ کرتے ہوئے سکیورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لے چکا ہے۔

TOPPOPULARRECENT