Saturday , December 16 2017
Home / ہندوستان / پاکستانی افواج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی

پاکستانی افواج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی

جموں 19 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی کے کٹرا کے دورہ کے چند گھنٹے قبل ہی پاکستانی افواج نے بین الاقوامی سرحد پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ۔ جنگ بندی کی خلاف ورزی کا یہ واقعہ جموں و کشمیر کے ضلع سامبا میں پیش آیا ۔ بی ایس ایف کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے سامبا سیکٹر میں آج صبح کی اولین ساعتوں میں سرحدی ٹھکانہ پر چار تا پانچ راونڈ فائرنگ کی ۔ انہوں نے کہا کہ سرحد کی حفاطت پر مامور بی ایس ایف کے دستوں نے بھی جوابی فائرنگ کی ۔ کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہںے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی ایس ایف کے دستوں نے سامبا سیکٹر میں سرحدی پوسٹ کے قریب ایک شخص کی مشتبہ نقل و حرکت بھی محسوس کی تھی جس پر وہاں بھی فائرنگ کی گئی ۔ فائرنگ کے بعد یہ شخص وہاں سے فرار ہوگیا ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کٹرا کا دورہ کیا اور یہاں یونیورسٹی کامپلکس میں ایک سوپر اسپیشالیٹی دواخانہ کا افتتاح انجام دیا ۔

TOPPOPULARRECENT