Wednesday , December 12 2018

پاکستانی افواج نے زخمی افغان فوجی کو بچالیا

اسلام آباد 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی فوج اُس وقت افغانستان میں داخل ہوگئی جب طالبان کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں ایک افغان فوجی زخمی ہوگیا اور پاکستانی فوج اُس کا تخلیہ کروانے فوری وہاں پہنچ گئی۔ یہ واقعہ کل پاکستان کے باجور قبائیلی علاقہ میں رونما ہوا جو افغانستان کے صوبہ کونار سے متصل ہے۔ دریں اثناء ایک سکیوریٹی عہدیدار نے

اسلام آباد 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی فوج اُس وقت افغانستان میں داخل ہوگئی جب طالبان کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں ایک افغان فوجی زخمی ہوگیا اور پاکستانی فوج اُس کا تخلیہ کروانے فوری وہاں پہنچ گئی۔ یہ واقعہ کل پاکستان کے باجور قبائیلی علاقہ میں رونما ہوا جو افغانستان کے صوبہ کونار سے متصل ہے۔ دریں اثناء ایک سکیوریٹی عہدیدار نے بتایا کہ افغانستان نے خود پاکستان سے مدد طلب کی تھی کیونکہ طالبان کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں ایک افغان فوجی شدید طور پر زخمی ہوگیا تھا۔ سرحدی چوکی پر تعینات پاکستانی افواج نے فوری حرکت میں آتے ہوئے زخمی افغان فوجی کا وہاں سے تخلیہ کروایا جس کے لئے پاکستانی افواج کو افغانستان کے علاقہ میں تقریباً نصف کیلو میٹر تک اندر جانا پڑا۔ باجور کے ایک ملٹری ہاسپٹل میں زخمی افغان فوجی کو بغرض علاج شریک کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان اور افغانستان نے اپنے سرحدی علاقوں میں طالبان اور دیگر شورش پسندی کے خلاف باہمی اشتراک کے ذریعہ ایک دوسرے کی مدد کرنے کا عزم کرلیا ہے اور اسی طرح دونوں ممالک کے درمیان اعتماد سازی بھی مستحکم ہوئی ہے جبکہ کچھ عرصہ قبل یہ عالم تھا کہ دونوں ممالک شورش پسندوں کی مدد کرنے ایک دوسرے پر الزامات عائد کیا کرتے تھے۔

TOPPOPULARRECENT