Tuesday , December 11 2018

پاکستانی افواج کی ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ

جموں ۔ 20 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی افواج نے شاید کل کا ایک دن بھی جو آرام کیا ہے وہ بادل نخواستہ ہے کیونکہ دوسرے روز ہی انہوں نے ایک بار پھر اپنی پسندیدہ حرکت کی اور ہندوستانی چوکیوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی ۔ لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے بعد ہندوستانی افواج کو بھی جوابی کارروائی کیلئے مجبور ہونا پڑا۔ دریں اثناء محکمہ دفاع کے پبل

جموں ۔ 20 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی افواج نے شاید کل کا ایک دن بھی جو آرام کیا ہے وہ بادل نخواستہ ہے کیونکہ دوسرے روز ہی انہوں نے ایک بار پھر اپنی پسندیدہ حرکت کی اور ہندوستانی چوکیوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی ۔ لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے بعد ہندوستانی افواج کو بھی جوابی کارروائی کیلئے مجبور ہونا پڑا۔ دریں اثناء محکمہ دفاع کے پبلک ریلیشنز افیسر نے بتایا کہ پاکستانی افواج نے ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ کرتے ہوئے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فائرنگ کا آغاز ہوتے ہی ہندوستانی افواج نے بھی مورچہ سنبھال لیا اور جوابی فائرنگ شروع کردی ۔ پی ار او کے مطابق فائرنگ کے تبادلہ میں فوجی املاک کے نقصان یا کسی بھی جانی اتلاف کی اطلاع نہیں ہے۔ قبل ازیں 17 اگست کو بھی پاکستانی افواج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تھی جس کا ثبوت انٹرنیشنل بارڈر اور خمیر پور سب سیکٹر میں کی گئی فائرنگ ہے۔ علاوہ ازیں 13 اور 14 اگست کو بھی پاکستانی افواج نے بلا اشتعال فائرنگ کرتے ہوئے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT