Friday , September 21 2018
Home / دنیا / پاکستانی افواج کے سربراہ جنرل قمر باجوہ سری لنکا کے دورہ پر

پاکستانی افواج کے سربراہ جنرل قمر باجوہ سری لنکا کے دورہ پر

کولمبو ۔ 16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ فوج سے فوج کے تعلقات کو مستحکم کرنے سری لنکا کے 3روزہ خیرسگالی دورہ پر ہیں۔ موصوف وہاں ملک کی اعلیٰ سطحی قیادت سے بھی ملاقات کرینگے۔ باجوہ لیفٹننٹ جنرل مہیش سینا نائیکے کی دعوت پر کل یہاں پہنچے۔ موصوف صدر ، وزیراعظم رانیل وکرم سنگھے، ریاستی وزیردفاع، وزارت دفاع کے سکریٹری، چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور بحریہ اور فضائیہ کے کمانڈرس سے بھی ملاقات کرینگے۔

TOPPOPULARRECENT