Sunday , November 19 2017
Home / پاکستان / پاکستانی اپوزیشن ہندوستان سے تجارتی تعلقات ختم کرنے کا خواہاں

پاکستانی اپوزیشن ہندوستان سے تجارتی تعلقات ختم کرنے کا خواہاں

اسلام آباد ۔ 27نومبر ( سیاست ڈاٹ کام) صدر تحریک انصاف عمران خان نے حکومت پر زور دیا کہ ہندوستانی فائرنگ خطہ قبضہ پر مسلسل بلا اشتعال جاری ہے جس سے ہمارے تین سپاہی ہلاک ہوچکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو چاہیئے کہ ہندوستان کے ساتھ تجارتی تعلقات جلد از جلد ترک کردے ۔ تحریک انصاف کے نائب صدر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف جو ملک کی مغربی سرحد کے دفاع کے ذمہ دار ہیں ‘ وزیراعظم نواز شریف کا پناما گیٹ مقدمہ میں دفاع کرنے میں مصروف ہیں ‘ انہیں ملک کی سرحدات کی کوئی فکر نہیں ہے ۔ عمرکوٹ میں انہوں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ خطہ قبضہ پر بم حملوںکے باوجود پاکستان کی نواز شریف حکومت نے نہ تو مسئلہ کشمیر کی یکسوئی کیلئے کوشش کی ہے اور نہ ہی ہندوستان کے ساتھ تجارتی تعلقات منقطع کئے ہیں ۔ حکومت کی خارجہ پالیسی بہت کمزور ہے‘ کیونکہ ملک کا کوئی کُل وقتی وزیر خارجہ نہیں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT