Wednesday , December 13 2017
Home / ہندوستان / پاکستانی ایس آئی ٹی نے ویزا درخواست ہنوز نہیں دی

پاکستانی ایس آئی ٹی نے ویزا درخواست ہنوز نہیں دی

پوکھارا ( نیپال )17   مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کو ابھی تک پاکستان کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے ارکان کی ویزا درخواستیں موصول نہیں ہوئی ہیں جو امکانی طور پر پٹھان کوٹ دہشت گردانہ حملہ کی تحقیقات کیلئے ہندوستان آسکتے ہیں۔ حکومت ہندکے ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا ک ہندوستانی حکومت کو یہ درخواستیں ملنے کے بعد ان پر تیزی سے کارروائی کی جائیگی ۔ یہ ریمارکس ایسے وقتمیں کئے گئے ہیں جب میڈیا میں یہ اطلاعات گشت کر رہی تھیںکہ ہندوستان نے پاکستانی ایس آئی ٹی کو پٹھان کوٹ حملہ کی تحقیقات کیلئے ویزے جاری کردئے ہیں۔ وزیر اعظم پاکستان کے خارجی امور سے متعلق مشیر سرتاج عزیز نے کل کہا تھا کہ انہں امید ہے کہ ہندوستان بہت جلد اس ایس آئی ٹی کو ویزے جاری کریگا ۔ان سے جب سوال کیا گیا تھا کہ آیا پاکستانی کب ہندوستان کا دورہ کریگی انہوں نے جواب تھا کہ انشاء اللہ بہت جلد۔ وزارت خارجہ نے پاکستان کی جانب سے تحقیقات کیلئے خصوصی تحقیقاتی ٹیم کو روانہ کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا تھا ۔ پاکستانی ٹیم 2 جنوری کو ہوئے پٹھان کوٹ دہشت گردانہ حملہ کی تحقیقات کریگی ۔

TOPPOPULARRECENT