Sunday , November 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستانی باکسر محمد وسیم نے انٹرنیشنل پروفیشنل سلور ٹائٹل جیت لیا

پاکستانی باکسر محمد وسیم نے انٹرنیشنل پروفیشنل سلور ٹائٹل جیت لیا

سیول 17 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی باکسر محمد وسیم نے فلپائن کے جیتھرا اولیوا کو شکست دے کر انٹرنیشنل پروفیشنل سلور ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں ہونے والے مقابلے میں پاکستانی باکسر محمد وسیم نے فلپائن کے جیتھر اولیوا کو شکست دے کر انٹرنیشنل پروفیشنل سلور باکسنگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ 12 راؤنڈز پر مشتمل مقابلے میں دونوں میں سے کوئی بھی باکسر اپنے حریف کو ناک آؤٹ نہ کر سکا جس کے بعد میچ ریفریز نے پوائنٹس کی بنیاد پر پاکستانی باکسر کو فاتح قرار دے دیا۔

TOPPOPULARRECENT