Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / پاکستانی بحریہ کی فائرنگ، ایک ماہی گیر زخمی

پاکستانی بحریہ کی فائرنگ، ایک ماہی گیر زخمی

احمدآباد ۔15 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی میری ٹائم سیکوریٹی ایجنسی (ایم ایس اے) کی فائرنگ کے نتیجہ میں ایک ہندوستانی ماہی گیر زخمی ہوگیا جبکہ 24 ماہی گیروں کو گجرات کے ساحل پر بین الاقوامی بحری سرحد کے قریب پاکستانی فورس نے گرفتار اور چار کشتیوں کو ضبط کرلیا ہے۔ تاہم ایم ایس اے نے بعدازاں زخمی ماہی گیر کو انسانی بنیادوں پر رہا کردیا جس کی دھنجی بمنیا کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے۔ بتایا جاتا ہیکہ اس ماہی گیر کے بازو پر گولی لگی تھی۔ پاکستانی سیکوریٹی نے انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے رہا کردیا۔

 

TOPPOPULARRECENT