Saturday , September 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / پاکستانی بیٹسمینوں کی ناقص کارکردگی سے ٹیم انتظامیہ سخت ناراض

پاکستانی بیٹسمینوں کی ناقص کارکردگی سے ٹیم انتظامیہ سخت ناراض

کراچی۔ 12 اگست (سیاست ڈاٹ کام) گال ٹسٹ میں شکست کے بعد پاکستانی ٹیم انتظامیہ نے غیر ذمہ دارانہ بیٹنگ کرنے والے بیٹسمینوں کو کارکردگی میں بہتری لانے کی ہدایت دی ہے اور واضح کردیا ہے کہ مزید کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ مقامی ہیرو مہیلا جے وردھنے کو وادعی ٹسٹ میں گارڈ آف آنر پیش کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم سری ل

کراچی۔ 12 اگست (سیاست ڈاٹ کام) گال ٹسٹ میں شکست کے بعد پاکستانی ٹیم انتظامیہ نے غیر ذمہ دارانہ بیٹنگ کرنے والے بیٹسمینوں کو کارکردگی میں بہتری لانے کی ہدایت دی ہے اور واضح کردیا ہے کہ مزید کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ مقامی ہیرو مہیلا جے وردھنے کو وادعی ٹسٹ میں گارڈ آف آنر پیش کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف دوسرا ٹسٹ کھیلنے پیر کو گال سے کولمبو پہنچ گئی۔ سری لنکا اور پاکستان کا دوسرا ٹسٹ جمعرات سے سنہالیز اسپورٹس کلب میں شروع ہوگا۔ یہ میچ مہیلا جے وردھنے کا آخری ٹسٹ میچ ہے۔ سری لنکا کے عظیم کھلاڑی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے یہ میچ ان کے ہوم گراونڈ منتقل کیا گیا ہے۔

قبل ازیں سیریز کا دوسرا ٹسٹ پی سارا اوول میں ہونا تھا۔ پہلا ٹسٹ 7 وکٹ سے جیتنے کے بعد سری لنکا کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ توقع ہے کہ دوسرے ٹسٹ کے لئے پاکستان اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کرے گا۔ ناقص فارم کا شکار اوپنر خرم منظور کی جگہ بائیں ہاتھ کے اوپنر شان مسعود کو ملنے کا امکان ہے۔گال میں پہلا ٹسٹ ہارنے کے بعد پاکستانی ٹیم انتظامیہ نے کھلاڑیوں کو آڑے ہاتھوں لیا ہے اور ان پر واضح کردیا ہے کہ غیر ذمہ دارانہ بیٹنگ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔کولمبو میں ابر آلود موسم کی پیش قیاسی کی گئی ہے اور بارش کا امکان بھی ہے جس سے دوسرے ٹسٹ کے متاثر ہونے کے امکانات ہیں۔

TOPPOPULARRECENT