Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / پاکستانی بی اے ٹی کا خط قبضہ پر حملہ ناکام

پاکستانی بی اے ٹی کا خط قبضہ پر حملہ ناکام

 

سرینگر ۔ 26 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) فوج نے آج پاکستانی سرحدی کارروائی ٹیم (بی اے ٹی) کے خط قبضہ پر حملے کو ناکام بنادیا۔ یہ ٹیم دہشت گردوں اور فوجیوں پر مشتمل ہے۔ وادی کشمیر کے کیرن سیکٹر میں حملہ کیا گیا تھا۔ حملہ آور پاکستانی مقبوضہ کشمیر پسپا ہونے پر مجبور ہوگئے اور ہندوستانی سرزمین پر کوئی نقصان پہنچانے سے قاصر رہے۔ فوجی ذرائع کے بموجب بی اے ٹی کی کارروائی 7 تا 8 مسلح دراندازوں نے پاکستانی مقبوضہ کشمیر کی سمت سے آج دوپہر ایک بجے کیرن سیکٹر کے علاقہ کپواڑہ میں کی تھی۔ مسلح درانداز خود اپنی چوکیوں کے قریب پہنچ گئے تھے۔ ذرائع کے بموجب بی اے ٹی دراندازی کی تائید قریبی پاکستانی چوکیوں سے مارٹر شیلنگ اور ہلکے اسلحہ کی فائرنگ کے ذریعہ کی گئی۔ بی اے ٹی کی کارروائی کا مقصد ہماری چوکی کو نقصان پہنچانا تھا ، لیکن اسے کامیابی سے ناکام بنادیا گیا اور مسلح درانداز پسپائی پر مجبور ہوگئے۔ دشمن کی چوکیوں پر فائرنگ جاری ہے ۔ قبل ازیں فوجی عہدیدار نے کہا کہ پاکستانی فوجیوں نے ہندوستانی چوکیوں پر فائرنگ کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT