Sunday , July 22 2018
Home / ہندوستان / پاکستانی جنگجو کی فراری تحقیقات کیلئے ایس آئی ٹی تشکیل

پاکستانی جنگجو کی فراری تحقیقات کیلئے ایس آئی ٹی تشکیل

سری نگر8 فروری (سیاست ڈاٹ کام) جموں وکشمیر پولیس نے 6 جنوری کو شری مہاراجہ ہری سنگھ اسپتال سے پاکستانی جنگجو نوید جٹ کے فرار ہونے کے واقعہ کی تحقیقات کے لئے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ہے جبکہ ریاستی حکومت نے سنٹرل جیل سری نگر کے سپرنٹنڈنٹ کو معطل کیا ہے ۔ محکمہ داخلہ کے پرنسپل سکریٹری آر کے گوئل نے ایک حکم نامے میں کہا ‘ایس ایم ایچ ایس اسپتال سری نگر میں 6 فروری 2018 کو پیش آئے واقعہ کی انکوائری کی تکمیل تک ہلال احمد راتھر سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل کو معطل کیا جاتا ہے ‘۔ حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ ہلال احمد اگلے احکامات تک ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کے ساتھ رہیں گے ۔ واضح رہے کہ ایس ایم ایچ ایس اسپتال میں 6 جنوری کو جنگجوؤں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ کے نتیجے میں ریاستی پولیس کے دو اہلکار جاں بحق ہوگئے ۔ فائرنگ کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ریاستی پولیس کی ایک پارٹی سنٹرل جیل سری نگر میں مقید قیدیوں کے ایک گروپ کو چیک اپ کے لئے اسپتال لیکر آئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT