Sunday , December 17 2017
Home / پاکستان / پاکستانی جیل میں ہندوستانی قیدی پر حملہ

پاکستانی جیل میں ہندوستانی قیدی پر حملہ

اسلام آباد، 5 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے پشاور سنٹرل جیل میں بند ہندوستانی قیدی حامد نہال انصاری پر گزشتہ دو ماہ میں دو بار حملہ کیا گیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ یہ اطلاع کل انصاری کے وکیل نے پشاور ہائی کورٹ کو دی اور قیدی کی حفاظت کا مطالبہ کیا۔ پشاور جیل کے سپرنٹنڈنٹ مشیر الرحمن نے ہندوستانی قیدی پر حملے کی تصدیق کی لیکن کہا کہ اسے معمولی چوٹ آئی ہے ۔ جیل سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ جیل میں اس قسم کے واقعات ہوتے رہتے ہیں۔جیل سپرنٹنڈنٹ نے ہائی کورٹ کے دو ججوں کی بینچ کو بتایا کہ ہندوستانی قیدی کو تین سال کی سزا دی گئی ہے اور اسے پھانسی کی سزا والی کوٹھری میں رکھا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT