Sunday , September 23 2018
Home / پاکستان / پاکستانی حکومت نے بیرونی آقاؤں کے حکم کی تعمیل کی : حافظ سعید

پاکستانی حکومت نے بیرونی آقاؤں کے حکم کی تعمیل کی : حافظ سعید

لاہور ۔ 24 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی حملوں کے اصل سازشی سرغنہ اور جماعت الدعوہ کے صدر حافظ سعید نے گھر پر نظربندی سے آزادی کے چند گھنٹوں بعد اپنی تنظیم کے ہیڈکوارٹرس پر ایک گھنٹہ طویل ’’خطبہ جمعہ‘‘ دیا اور الزام عائد کیا کہ ’’محض ہندوستان کی خوشنودی کیلئے پاکستانی حکومت نے بیرونی آقاؤں کے حکم پر تعمیل کی‘‘۔ سعید نے چوبرجی میں جامع مسجد القادسیہ میں خطبہ دیا، جہاں جمعاعت الدعوہ کارکنوںکی کثیر تعداد موجود تھی پرجوش ورکروں نے سعید کی رہائی پر پرتپاک مبارکباد دی اور ’’کشمیرجہاد‘‘ کی تجدید کا عہد کیا۔ سعید نے کہا کہ حکم پر تعمیل نہ کریں بلکہ اپنے طور پر فیصلہ کئے جائیں۔

TOPPOPULARRECENT