پاکستانی خاتون کو ممبئی ایرپورٹ سے دوحہ قطر جانے کے لیے حیدرآباد پولیس کی مدد

حیدرآباد ۔ /3 مارچ (سیاست نیوز) حیدرآباد پولیس کی اسپیشل برانچ نے پاکستانی شہری کو بروقت مدد کرتے ہوئے اسے ممبئی ایرپورٹ سے دوحہ قطر جانے کی راہ ہموار کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پولیس مسٹر گوردھن نے بتایا کہ 20 سالہ پاکستانی شہری ارم بانو جو /9 مارچ 2014 ء کو اسٹوڈنٹ ویزا پر حیدرآباد پہونچی تھی اور /4 مارچ کو ویزا کی مدت ختم ہونے پر وہ دوحہ قطر جانے کیلئے/2 فبروری کو ممبئی ایرپورٹ پہونچی تھی کہ وہاں کے ایمگیریشن عہدیداروں نے ایران کے آن لائین تفصیلات موجود نہ ہونے پر اسے سفر کرنے سے روک دیا جس پر ایران نے اپنے ایک رشتہ دار نورخاں بازار کے مسٹر علی رضا سے ربط پیدا کیا اور بعد ازاں اسپیشل برانچ کے اعلیٰ عہدیداروں بشمول انسپکٹر پاکستان برانچ مسٹر این بی رتنم نے اپنے ماتحتوں کانسٹبل مسٹر ایم اے کلام سعید اور بی ایس وینکٹیشورلو کی مدد سے ممبئی ایمیگریشن عہدیداروں کو پاکستانی شہری سے متعلق تمام تفصیلات بذریعہ فیاکس اور ای میل ممبئی ایمیگریشن عہدیداروں کو روانہ کئے جس پر وہ دوحہ قطر کیلئے روانہ ہوگئی ۔ اسپیشل برانچ نے پاکستان برانچ کی بروقت کارروائی سے پاکستانی شہری کو راحت پہونچائی ۔

TOPPOPULARRECENT