Wednesday , January 24 2018
Home / دنیا / پاکستانی خودمختاری اور استحکام میں توسیع کی کوشش کو امریکی تائید

پاکستانی خودمختاری اور استحکام میں توسیع کی کوشش کو امریکی تائید

واشنگٹن۔ 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ، پاکستان کی اپنی خودمختاری اور استحکام کی توسیع کی کوشش کی تائید کرتا ہے۔ اوباما نظم و نسق نے کہا کہ پاکستانی فوج نے بڑے پیمانے پر شمال مغربی صوبۂ سرحد میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری رکھی ہے۔ یہ حکومت پاکستان کی کارروائی ہے اور ہم ایک عرصہ سے پاکستان کی اپنی خودمختاری اور استحکام کو برقرار رکھنے کی کوششوں کی تائید کرتے رہے ہیں۔ محکمہ خارجہ امریکہ کی ترجمان جین ساکی نے اپنی حسب معمول پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان زیرقیادت کارروائی دہشت گردوں کے خلاف ہے اور اس کے ذریعہ پاکستان اپنی خودمختاری اور استحکام کو برقرار رکھنا چاہتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT